Home |  | Audio |  | Index |  | Verses

1Samuel -سموئیل

Chapter: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31

1 اور خُداوند نے سؔموئیل سے کہا تُو کب تک سؔاؤل کے لئے غم کھاتا رہیگا جِس حال کہ مَیں نے اُسے بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے سے ردّ کر دیا ہے؟ تو اپنے سِینگ میں تیل بھر اور جا۔ مَیںتجھے بَیت لحمی یسّؔی کے پاس بیجھتا ہوں کیونکہ مَیں نے اُسکے بیٹوں میں سے ایک اپنی طرف سے بادشاہ چُنا ہے۔
2 سؔموئیل نے کہا مَیں کیونکگر جاؤں؟ اگر سؔاؤل سُن لیگا تو مجھے مار ہی ڈالیگا۔ خُداوند نے ککہا ایک بچھیا اپنے ساتھ لے جا اور کہنا کہ مَیں خُداوند کے لئے قُربانی کرنے کو آیا ہوُں ۔
3 اور یؔسّی کو قُربان کی دعوت دینا۔ پھر مَیں تجھے بتا دُونگا کہ تجھے کیا کرنا ہے اور اُسی کو جسکا نام میں تجھے بتاؤں میرے لئے مسح کرنا۔
4 اور سؔموئیل نے وُہی جو خُداوند نے کہا تھا کیا اور بَیت لحم میں آیا۔ تب شہر کے بُزرگ کانپنتے ہُوئے اُس سے مِلنے کو گئے اور کہنے لگے تُو صُلح کے خیال سے آیا ہے؟
5 اُس نے کہا صُلح کے خیال سے ۔ مَیں خُدواوند کے لئے قُربانی چڑھانے آیا ہُوں ۔ تم اپنے آپ کو پاک صاف کرو اور میرے ساتھ قُربانی کے لِئے آؤ اور اُس نے یؔسّی کو اور اُسکے بیٹوں کو پاک کیا اور اُنکو قُربانی کی دعوت دی ۔
6 جب وہ آئے تو وہ اؔلیاب کو دکھ کر کہنے لگا یقیناً خُداوند کا ممسُوح اُسکے آگے ہے۔
7 پر خُداوند نے سؔموئیل سے کہا کہ تُو اُسکے چہرہ اور اُسکے قد کی بلندی کو نہ دیکھ اِسلئِے کہ مَیں نے اُسے ناپسد کیا ہے کیونکہ خُداوند اِنسان کی مانِند نظر نہیں کرتا اِسلئے کہ اِنسان ظاہری صُورت کو دیکھتا ہے پر خُداوند دِل پر نظر کرتا ہے۔
8 تب یؔسّی نے اؔبِینداب کو بُلایا اور اُسے سؔموئیل کے سامنے سے نِکالا۔ اُُس نے کہا خُداوند نے اِسکو بھی نہیں چُنا۔
9 پھر یؔسّی نے سؔمّہ کو ّگے کیا۔ اُس نے کہا خُداوند نے اُکو بھی نہیں چُنا۔
10 اور یؔسّی نے اپنے سات بیٹوں کو سؔموئیل کے سامنے سے نِکالا اور سؔمّوئیل نے یؔسّی سے کہا کہ خداوند نےانکو نہیں چُنا ہے ۔
11 پھر سؔموئیل نے یسؔیّ سے پوچھا کیا تیرے لڑکے یہیں ہیں ؟ اُ نے کہا سب سے چھوٹا ابھی رہ گیا۔ وہ بھیڑ بکریاں چراتا ہے۔ سؔموئیل نے یؔسّی سے کہا اُسے بُلا بھیج کیونکہ جب تک وہ یہاں نہ آجائے ہم نہیں بَیٹھینگے۔
12 سو وہ اُسے بُلوا کر اندر لایا۔ وہ سُرخ رنگ اور خُوبصُورت اور حسین تھا اور خُداوند نے فرمایا اُٹھ اور اُسے مسح کر کیونکہ وہ یہی ہے۔
13 تب سؔموئیل نے تیل کا سِینگ لِیا اور اُسے اُسکے بھائیوں کے درمیان مسح کِیا اور خُداوند کی رُوح اُس دِن سے آگے کو دؔاؤد پر زور سے نازِل ہوتی رہی ۔ پھر سؔموئیل اُٹھکر رؔامہ کو چلا گیا۔
14 اور خُداوند کی رُوح ساؔؤل سے جُدا ہو گئی اور خُداوند کی طرف سے ایک بُری رُوح اُسے ستانے لگی ۔
15 اور سؔاؤل کے ملازِموں نے اُس سے کہا دیکھ اب ایک بُری رُوح خُدا کی طرف سے تجھے ستاتی ہے۔
16 سو ہمارا مالِک اب اپنے خادِموں کو جو اُسکے سامنے ہیں حُکم دے کہ وہ ایک اَیسے شخص کو تلاش کر لائیں جو بربط بجانے میں اُستاد ہو اور جب جب خُدا کی طرف سے یہ بُری رُوح تجھ پر چڑھے وہ اپنے ہاتھ بجائے اور تُو بحال ہوجائے۔
17 ساؔؤل نے اپنے خادوموں سے کہا خَیر ایک اچھّا بجانے والا میرے لئے ڈُھونڈو اور اُسے میرے پاس لاؤ۔
18 تب جوانوں میں سے ایک یُوں بول اُٹھا کہ دیکھ مَیں نے بَیتؔ لحم کے یؔسّی کے ایک بیٹے کو دیکھا جو بجانے مین اُستاد اور زبردست سُورما اور جنگی مرد اور گفُتگو میں صاحِب تمیز اور خُوبصُورت آدمی ہے اور خُداوند اُسکے ساتھ ہے۔
19 پس سؔاؤل نے یؔسّی کے پاس قاصِد روانہ کئے اور کہلا بھیجا کہ اپنے بیٹے دؔاؤد کو جو بھیڑ بکریوں کے ساتھ رہتا ہے میرے پاس بھیج دے ۔ (20 تب یؔسّی نے ایک گدھا جِس پر روٹیاں لدی تھیں اور مَے کا ایک مشکیزہ اور بکری کا ایک بچہّ لیکر اُنکو اپنے بیٹے دؔاؤد کے ہاتھ سؔاؤل کے پاس بھیجا ۔
21 اور سؔاؤل اُس سے مُحبت کرنے لگا اور وہ اُسکا سِلاح بردار ہو گیا۔
22 اور سؔاؤل نے یسؔیّ کو کہلا بھیجا کہ دؔاؤد کو میرے حُضُور رہنے دے کیونکہ وہ میرا منظُورِ نظر ہُؤا ہے۔ سو جب وہ بُری رُوح خُدا کی طرف سے سؔاؤل پر چڑھتی تھی تو دؔاؤد بربط لیکر ہاتھ سے بجاتا تھا اور سؔاؤل کو راحت ہوتی اور وہ بحال ہو جاتا تھا اور وہ بُری رُوح اُس پر سے اُتر جاتی تھی۔

Top |  | Next Chapter  |  | Index |  | Home
Full online version here [with search engine, multilingual display and audio Bible]