Home
| |
Audio
| |
Index
| |
Verses
عزرا - Ezra
Chapter:
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
1
جب عزرا خدا کے گھر کے رو رو کر اور اوندھے منہ گر کر دعا اور اقرار ر رہا تھا تو اسرائیل میں سے مردوں اور عورتوں اور بچوں کی ایک بہت بڑی جماعت اس کے پاس فراہم ہوگئی اور لوگ پھوٹ پھوٹ کر رورہے تھے۔
2
تب سکنیاہ بن یحی ایل جو بنی عیلام میں سے تھا عزرا سے کہنے لگا ہم اپنے خدا کے گنہگار تو ہوئے ہیں اور اس سرزمین کی قوموں میں اجنبی عورتیں بیاہ لی ہیں تو بھی اس معاملہ میں اب بی ارائیل کے لئے امید ہے۔
3
سو اب ہم اپنے مخدوم کی اور ان کی صلاح کے مطابق جو ہمارے خدا کے حکم سے کاپنتے ہیں سے بیویوں اور ان کی اولاد کو دور کرنے کے لئے اپنے خدا سے عہد باندھیں اور یہ شریعتے کے مطابق کیا جائے۔
4
پس اٹھ کیونکہ یہ تیرا ہی کام ہے اور ہم تیرے ساتھ ہیں،ہمت باندھ کر کام میں لگ جا۔
5
تب عزرا نے اٹھ کر سردار کاہنوں اور لاویوں اور سارے اسرائیل سے قسم لی کہ اس اقرار کے مطابق عمل کریں گے اور انہوں نے قسم کھائی۔
6
تب عزرا خدا کے گھر کے سامنے سے اٹھا اور یہوحانان بن الیاسب کی کوٹھری میں گیا اور وہاں جا کر نہ روٹی کھائی نہ پانی پیا کیونکہ وہ اسیری کے لوگوں کی خطا کے سبب سے نماتم کرتا رہا۔
7
پھر انہوں نے یہوداہ اور یروشلم میں اسیری کے سب لوگوں کے درمیان منادی ک کہ وہ یروشلم میں اکٹھے ہو جائیں۔
7
اور جو کوئی سرداروں اور بزرگوں کی صلاح کے مطابق تین دن کے اندر نہ آئے اس کا سارا مال ضبط ہو اور وہ خود اسیروں کی جماعت سے الگ کیا جائے۔
9
تب یہوداہ اور بنیمین کے سب مرد ان تین دنوں کے اندر یروشلم میں اکٹھے ہوئے۔مہینہ نواں تھا اور اس کی بیسویں تاریخ تھی اور سب لوگ اس معاملہ اور بڑی بارش کے سبب سے خدا کے گھر کے سامنے کے میدان میں بیٹھے کانپ رہے تھے۔
10
تب عزرا کاہن کھڑا ہو کر ان سے کہنے لگا کہ تم نے خطا کی ہے اور اسرائیل کا گناہ بڑھانے کو اجنبی عورتیں بیاہ لی ہیں۔
11
پس خداوند اپنے باپ دادا کے خدا کے آگے اقرار کرو اور اس کی مرضی پر عمل کرو اور اس سرزمین کے لوگوں اور اجنبی عورتوں سے الگ ہو جاؤ۔
12
تب ساری جماعت نے جواب دیا اور بلند آواز سے ہکہا کہ جیسا تو نے کہا ویسا ہی ہم کو کرنا لازم ہے۔
13
لیکن لوگو بہت ہیں اور اس وقت شدت کی بارش ہورہی ہے اور ہم باہر کھڑے نہیں رہ سکتے اور نہ یہ ایک دو دن کاکام ہے کیونکہ ہم نے اس معاملہ میں بڑا گناہ کیا ہے۔
14
اب ساری جماعت کے لئے ہمارے سردار مقرر ہوں اور ہمارے شہروں میں جہنوں نے اجنبی عورتیں بیاہ لی ہیں وہ سب مقررہ وقتوں پر آئیں اور ان کے ساتھ ہر شہر کے بزرگ اور قاضی ہوں جب تک کہ ہمارے خدا کا قہر شدید ہم پر سے ٹل نہ جائے اور اس معاملہ کا تصفیہ نہ ہو جائے۔
15
فقط یونتن بن عساہیل اور یحازیاہ بن تقوہ اس بات کے خلاف کھڑے ہوئے اور سلام اور سبتی لاوی نے ان کی مدد کی ۔
16
پر اسیری کے لوگوں نے ویسا ہی کیا اور عزرا کاہن اور آبائی خاندانوں کے سرداروں میں سے بعض اپنے اپنے آبائی خاندان کی طف سے سب نام بہ نام الگ کئے گئے اور وہ سدویں مہینے کی پہلی تاریخ کو اس بات کی تحقیقات کے لئے بیٹھے۔
17
اور مہینے کے پہلے دن تک ان سب مردوں کے معاملہ کا فیصلہ کیا جہنوں نے اجبنی عورتیں بیاہ لی تھیں۔
18
اور کاہنوں کی اولاد میں یہ لوگ ملے جہنوں نے اجنبی عورتیں بیاہ لی تھیں یعنی بنی یشوع میں سے یوصدق کا بیٹا اور اس کے بھائیمعیاہ اور الیعزر اور یارب اور جدلیاہ۔
19
انہوں نے اپنی بہویوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا اور گنہگار ہونے کے سبب سے انہوں نے اپنے گناہ کے لئے اپنے اپنے ریوڑ میں سے ایک ایک مینڈھا قربان کیا۔
20
اور بنی امیر میں سے حنانی اور زبدیاہ۔
21
اور بنی حارم میں سے معیاہ اور الیاہ اور سمعیاہ اور یحی ایل اور عزیاہ ۔
22
اور بنی فشحور میں سےالیوعینی اور معیاہ اور اسمعیل اور نتنی ایل اور یوزباد اورالعسہ۔
23
یوزباد اور سمعی اور فلایاہ (جو قلیتا بھی کہلاتا ہے) فتحیاہ اور یہوداہ اور الیعزر۔
24
اور گانے والوں میں سے الیاسب اور بانوں میں سے سلوم اور طلم اور اوری۔
25
اور اسرائیل میں سے بنی پرغوس میں سے رمیاہ اور یزیاہ اور ملکیاہ اور میامین اور الیعزر اور ملکیاہ اور بنایاہ۔
26
اور بنی عیلام میں سے متنیاہ اور زکریا اور یحی ایل اور عبدی اور یریموت اور الیاہ۔
27
اور بنی زتو میں سے الیوعینی اور الیاسب اور متنیاہ اور یریموت اور زاباد اور عزیزا۔
28
اور بنی ببی میں سے یہوحانان اور حننیاہ اور زبی اور عطلی۔
29
اور بنی بانی میں سے۔ مسلام اور ملوک اور عدایاہ اور یاسوب اور سیال اور یراموت۔
30
اور بنی پخت موآب میں سے عدنا اور کلالی اور بنایاہ اور معیاہ اور منیاہ اور بضلی ایل اور بنوی اور منسی۔
31
اور بنی حارم میں سے الیعزر اور یشیاہ اور ملکیاہ اور سمعیاہ اور شمعون۔
32
بنیمین اور ملوک اور سمریاہ۔
33
اور بنی حاشوم میں سے متنی اور متتاہ اور زایاد اور الیفلط اور یریمی اور منسی اور سمعی۔
34
اور بنی بانی میں سے معدی اور عمرام اور اوایل۔
35
بنایاہ اور بدیاہ اور کلوہ۔
36
اور ونیاہ اور مریموت اور الیاسب۔
37
اور مننیاہ اور متنی اور یعسو۔
38
اور بانی اور بنوی اور سمعی۔
39
اور سلمیاہ اور ناتن اور عدایاہ۔
40
مکندب ساسی ساری۔
41
عزریئلاور سلیمیاہ سمریاہ۔
42
سلوم امریاہ یوسف۔
43
بنی بنو میں سے یعی ایل متتیاہ زاباد زبینایدد اور یوایل بنایاہ۔
44
یہ سب اجنبی عورتوں کو بیاہ لائے تھے اور بعضوں کی بیویاں ایسی تھیں جن سے ان کے اولاد تھی۔
Top
| |
Next Chapter
| |
Index
| |
Home
Full online version
here
[with search engine, multilingual display and audio Bible]