Home |  | Audio |  | Index |  | Verses

رومیوں - Romans

Chapter: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16

1 مَیں تُم سے فِتیبے کی جو ہماری بہن اور کِنخریہ کی کِلیسیا کی خادِمہ ہے سِفارش کرتا ہُوں۔
2 کہ تُم اُسے خُداوند میں قُبُول کرو جَیسا مُقدّسوں کو چاہئے اور جِس کام میں وہ تُمہاری مُحتاج ہو اُس کی مدد کرو کِیُونکہ وہ بھی بہُتوں کی مدد گار رہی ہے بلکہ میری بھی۔
3 پرِسکہ اور اَکوِلہ سے میرا سَلام کہو۔ وہ مسِیح یِسُوع میں میرے ہم خِدمت ہیں۔
4 اُنہوں نے میری جان کے لِئے اپنا سردے رکھّا تھا اور صِرف مَیں ہی نہِیں بلکہ غَیر قَوموں کی سب کلِیسیائیں بھی اُن کی شُکر گُزار ہیں۔
5 اور اُس کلِیسیا سے بھی سَلام کہو جو اُن کے گھر میں ہے۔ میرے پیارے اِپینتِس سے سَلام کہو جو مسِیح کے لِئے آسِیہ کا ہے پہلا پھَل ہے۔
6 مریم سے سَلام کہو جِس نے تُمہارے واسطے بہُت محِنت کی۔
7 اندُرنِیکُس اور یُونانیاس سے سَلام کہو۔ وہ میرے رِشتہ دار ہیں اور میرے ساتھ قَید ہُوئے تھے اور رَسُولوں میں نامور ہیں اور مُجھ سے پہلے مسِیح شامِل ہیں۔
8 اَمپلیاطُس سے سَلام کہو جو خُداوند میں میرا پیارا ہے۔
9 اُربانُس سے جو مسِیح میں ہمارا ہم خِدمت ہے میرے پیارے اِستخُس سے سَلام کہو۔
10 اَپلّیس سے سَلام کہو جو مسِیح میں مقبُول ہے۔ اَرستُبُولُس کے گھر والوں سے سَلام کہو۔
11 میرے رِشتہ دار ہیرودیون سے سَلام کہو۔ نَرکِّسُس کے اُن کے گھر والوں سے سَلام کہو جو خُداوند میں ہیں۔
12 ترُوفینہ اور ترُوفیسہ سے سَلام کہو جو خُداوند میں محِنت کرتی ہیں۔ پیاری پرسِس سے سَلام کہو جِس نے خُداوند میں بہُت محِنت کی۔
13 روفُس جو خُداوند میں برگُزِیدہ ہے اور اُس کی ماں جو میری بھی ماں ہے دونوں سے سَلام کہو۔
14 آسُن کرتُس اور فلِگون اور ہِرمیس اور پتربُاس اور ہرماس اور اُن بھائِیوں سے جو اُن کے ساتھ ہیں سَلام کہو۔
15 فِلُلکَُس اور یُولیہ اور نیر بُوس اور اُس کی بہن اور اُلمُپاس اور سب مُقدّسوں سے جو اُن کے ساتھ ہیں سَلام کہو۔
16 آپس میں پاک بوسہ لے کر ایک دُوسرے کو سَلام کرو۔ مسِیح کی سب کلِیسیا تُمہیں سَلام کہتی ہیں۔
17 اب اَے بھائِیو! مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ جو لوگ اُس تعلِیم کے برخِلاف جو تُم نے پائی نے اور ٹھوکر کھانے کا باعِث ہیں اُن کو تاڑ لِیا کرو اور اُن سے کِنارہ کِیا کرو۔
18 کِیُونکہ اَیسے لوگ ہمارے خُداوند مسِیح کی نہِیں بلکہ اپنے پیٹ کی خِدمت کرتے ہیں اور چِکنی چُپڑی باتوں سے سادہ دِلوں کو بہکاتے ہیں۔
19 کِیُونکہ تُمہاری فرمانبرداری سب میں مشہُور ہوگئی ہے اِس لِئے مَیں تُمہارے بارے میں خُوش ہُوں لیکِن یہ چاہتا ہُوں کہ تُم نیکی کے اِعتبار سے دانا بن جاؤ اور ابدی کے اِعتبار سے بھولے بنے رہو۔
20 اور خُدا جو اِطمِینان کا چشمہ ہے شَیطان کو تمہارے پاؤں سے کُچلوادے گا۔ ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم پر ہوتا رہے۔
21 میرا ہمخِدمت تیمُتھِیُس اور میرے رِشتہ دار لُوکیُس اور یاسون اور سوسِپطُرس تُمہیں سَلام کہتے ہیں۔
22 اِس خط کا کاتِب تِرتیُس تُم کو خُداوند میں سَلام کہتا ہے۔
23 گیُس میرا اور ساری کلِیسیا کا مہِماندار تُمہیں سَلام کہتا ہے۔ اِرستُس شہر کا خزانچی اور بھائِی کو ارتُس تُم کو سَلام کہتے ہیں۔
24 [ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا فضل تُم سب کے ساتھ ہو۔ آمِین].
25 اب خُدا جو تُم کو میری خُوشخَبری یعنی یِسُوع مسِیح کی منادی کے مُوافِق مضبُوط کر سکتا ہے اُس بھید کے مُکاشفہ کے مُطابِق جو ازل سے پوشِیدہ رہا۔
26 مگر اِس وقت ظاہِر ہوکر خُدای ازل کے حُکم کے مُطابِق نبِیوں کی کِتابوں ذرِیعہ سے سب قَوموں کو بتایا گیا تاکہ وہ اِیمان کے تابِع ہوجائیں۔
27 اُسی واحِد حکیم خُدا کی یِسُوع مسِیح کے وسِیلہ سے ابد تک تمجِید ہوتی رہے۔ آمین۔

Top |  | Next Chapter  |  | Index |  | Home
Full online version here [with search engine, multilingual display and audio Bible]